فرینکفرٹ…جرمنی میں ایک پرانا اور بلند ٹاورلمحوں میں گرادیاگیا، اس یاد گار منظر دیکھنے کے لیے سیکڑوں لوگ موجود تھے۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 116 میٹر بلند ٹاور کو دھماکے سے گرادیاگیا،1972 میں بنائے جانیوالے فرینکفرٹ
یونیورسٹی ٹاور کوگرانیکیلیے 950 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا۔ اس موقع پرٹاور کے گرد 250 میٹر تک کا علاقہ خالی کرالیاگیا تھا۔ یہ اپنی نوعیت کا یورپ میں اب تک کا سب سے بڑاآپریشن تھا،جسے دیکھنے کے لئے 30 ہزار سے زائد لوگ جمع ہوگئے تھے۔